سونا 1.5 فیصد سستا ہوگیا! چاندی، پلاٹینم اور پیلاڈیم کی قیمتیں بھی گر گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جہاں خام تیل کے نرخوں میں اضافے اور مہنگائی بڑھنے کے خدشات نے قیمتی دھاتوں کی قیمتوں کو دباؤ میں ڈال دیا۔

28 ستمبر 2026 پیر کو کاروبار کے دوران اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں 1.5 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4,223.95 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

اسی طرح امریکی گولڈ فیوچرز بھی 1.5فیصد کمی کے بعد 4,257.90 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتیں بھی تنزلی کا شکار رہیں۔ اسپاٹ سلور کی قیمت 2.6 فیصد کم ہوکر 62.64 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پلاٹینم کی قیمت میں 2.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 1,741.45 ڈالر فی اونس رہی جبکہ پیلاڈیم بھی 2.1 فیصد سستا ہوکر 1,239.95 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سرمایہ کار مہنگائی کے خدشات اور عالمی سطح پر شرح سود کے آئندہ رجحان پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Related Posts