اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم نے اپنی بہن نورین نیازی کے ذریعے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اہم ہدایات جاری کی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نورین نیازی کو بتایا کہ سہیل آفریدی وزارتِ اعلیٰ کے عہدے پر پارٹی توقعات پر پورا نہیں اترے اور انہوں نے ہدایت کی کہ اگر سہیل آفریدی 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کی قیادت نہیں کرتے تو علی امین گنڈاپور کو ان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد لانی چاہیے۔
ملاقات کے دوران نورین نیازی نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ علی امین گنڈاپور گروپ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 35 ایم پی ایز وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف صفِ آرا ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس اندرونی صورتحال اور پیغامات کے بعد لانگ مارچ کے پروگرام میں تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ ایک اہم وفاقی وزیر بھی وزیراعلیٰ کے پی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور مشترکہ حکمتِ عملی پر کام جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








