سعودی عرب میں آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کے باعث سول ڈیفنس نے متعدد علاقوں کے لیے موسمی الرٹ جاری کردیا۔
قومی مرکز برائے موسمیات کے مطابق پیر سے جمعے تک کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، ژالہ باری اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر سیلابی صورتحال بھی پیدا ہوسکتی ہے۔
مکہ مکرمہ، عسیر، جازان، الباحہ اور مدینہ منورہ کے مختلف علاقوں میں درمیانے سے شدید بارش متوقع ہے جبکہ تبوک، الجوف، حائل اور حدود الشمالیہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے۔
سول ڈیفنس نے شہریوں کو وادیوں، نشیبی علاقوں اور سیلابی مقامات سے دور رہنے اور سرکاری اداروں کی جانب سے جاری کردہ حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








