ٹرمپ کے فیصلے سے عالمی منڈی میں ہلچل! خام تیل 107 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایران کے ساتھ جنگ بندی کے لیے پیش کی گئی امن تجویز کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں نے دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

پیر کے روز کاروبار کے دوران برینٹ کروڈ کے فی بیرل نرخ میں 3.43 ڈالر یعنی 3.29 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 107.75 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 2.14 ڈالر یعنی 2.32 فیصد اضافے کے بعد 94.55 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے برینٹ کروڈ کی قیمت میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا تھا تاہم امریکی خام تیل WTI کی قیمت 7.9 فیصد گر گئی۔ یہ کمی ان خدشات کے باعث سامنے آئی کہ امریکا ریکارڈ بلند قیمتوں پر قابو پانے کے لیے ڈیزل کی برآمدات پر پابندی عائد کرسکتا ہے جس سے امریکی ریفائننگ پیداوار بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Related Posts