طلاق کے بعد میں اور کرن مل کر بیٹے کی دیکھ بھال کررہے ہیں، عمران اشرف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طلاق کے بعد میں اور کرن مل کر بیٹے کی دیکھ بھال کررہے ہیں، عمران اشرف
طلاق کے بعد میں اور کرن مل کر بیٹے کی دیکھ بھال کررہے ہیں، عمران اشرف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور و معروف اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ طلاق کے بعد وہ اور اُن کی سابقہ اہلیہ کرن مل کر بیٹے کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔

حال ہی میں عمران اشرف حسن چوہدری کے پروگرام دی ٹاک ٹاک شو میں نظر آئے جہاں پر انہوں نے سابقہ اہلیہ کرن اشفاق سے طلاق کے بعد اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام کے بارے میں اداکار نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ہم تباہی کے مرحلے سے گزرہے ہیں، مگر طلاق کے بعد ہماری زندگی میں کوئی منفی بات نہیں ہے، میں اور کرن مل کر ہمارے بیٹے روحام کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

اپنے بیٹے روحام کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا مقصد میرے بیٹی کی زندگی ہے، میرا بیٹا مستقبل میں میرے بارے میں کیا سوچے گا؟ وہ بڑا ہوکر کیا سوچے گا کہ میرا باپ ایسا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹوئٹر پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

عمران اشرف کا کہنا تھا کہ اس ہی لئے میں کبھی کوئی ایسی بات نہیں کہہ سکتا جس سے میرے بیٹے کو نقصان ہو، یا جو میری اخلاقیات کے خلاف ہو۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ والدین کی حیثیت سے وہ اور کرن ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، یہ ان کیلئے ایک مشکل وقت ہے ان کے اور ان کے بیٹے روحام کیلئے دعا کریں۔

یاد رہے کہ عمران اشرف نے کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا روحام ہے تاہم یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور سا ل 2022 کے آخر میں اس جوڑی نے راہیں جدا کرلیں۔

Related Posts