ٹوئٹر پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹوئٹر پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟
ٹوئٹر پر کورین سیریز ’دی گلوری‘ کیوں ٹرینڈ کررہی ہے؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نیٹ فلکس پر پیش کی جانے والی کورین سیریز دی گلوری ٹرینڈ کررہی ہے۔

مشہور آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر کورین سیریز دی گلوری بہت زیادہ مقبول ہورہی ہے، اس کے پہلے سیزن کو ناظرین و سامعین نے بہت زیادہ پسند کیا ہے۔

فلکس پٹرول کے مطابق گلوری نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی اور یہ نیٹ فلکس پر 5 ویں نمبر پر ہے۔

مذکورہ سیریز مون ڈونگ ایون کے انتقامی سفر اور ناقابل فراموش ماضی کی کہانی کی پیروی کرتی ہے جس میں وہ اپنے ساتھی طالب علموں کے ذریعہ کئے گئے ہائی اسکول کے تشدد کا نشانہ بنی تھی۔

شروع میں وہ اُن کے خلاف شکایت درج کرواتی ہے چونکہ وہ بڑے گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مونگ ڈونگ کو بعد میں احساس ہوجاتا ہے کہ پولیس اُن کے خلاف کچھ نہیں کرسکےگی۔

کورین سیریز عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہی ہے، یہ سیریز صرف کوریا میں ہی نہیں دیکھی جارہی بلکہ اسے دنیا کے دیگر ممالک میں بھی بہت زیادہ دیکھا جارہا ہے ۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت سیریز کی تعریف کررہی ہے، آئیے اُن کے تبصروں پرایک نظر ڈالتے ہیں:

Related Posts