ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ بدھ کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 200 روپے سستا ہونے کے بعد 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے پر آگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 170 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 684 روپے ہوگئی۔ ادھر عالمی بلین مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کمی کے ساتھ 4328 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
اس کے برعکس ملک بھر میں فی تولہ چاندی کی قیمت 44 روپے بڑھنے کے بعد 7 ہزار 497 روپے تک پہنچ گئی۔
یاد رہے کہ دو روز قبل عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ سامنے آیا تھا۔ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہی روز میں 10 ہزار 800 روپے بڑھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں اس کی قیمت 4 لاکھ 55 ہزار 136 روپے کی بلند ترین سطح تک جا پہنچی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 9 ہزار 720 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 89 ہزار 600 روپے مقرر ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 108 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 327 ڈالر پر بند ہوئی، جس کے اثرات براہِ راست پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی محسوس کیے گئے۔
چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا اور ملک بھر میں فی تولہ چاندی 230 روپے مہنگی ہوگئی، جس کے بعد اس کا نیا نرخ 7 ہزار 509 روپے تک پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








