پی ایس ایل، لاہورقلندرزکے باؤلردلبرحسین آؤٹ،پشاورزلمی کے وہاب ریاض کو میچ کھیلنے کی اجازت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہورکے فاسٹ باؤلردلبرحسین آؤٹ،پشاورزلمی کے وہاب ریاض کو میچ کھیلنے کی اجازت
لاہورکے فاسٹ باؤلردلبرحسین آؤٹ،پشاورزلمی کے وہاب ریاض کو میچ کھیلنے کی اجازت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر دلبر حسین آج کے میچ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ باؤلر وہاب ریاض کو پشاور زلمی کیلئے میچ کھیلنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق ہیمسٹرنگ انجری کے باعث فاسٹ باؤلر دلبر حسین پی ایس ایل 6 میں لاہور قلندرز کے ابتدائی میچ کے دوران ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جن کی جگہ سلمان مرزا کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے متبادل کھلاڑی کے طور پر سلمان مرزا کے نام کی منظوری دے دی۔ لاہور قلندرز آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پشاور زلمی کے مدِ مقابل ہوگی جو ایونٹ میں لاہور قلندرز کا پہلا میچ ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اور سمئی کو میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔ پشاور زلمی کے سمئی کوچ اور کپتان وہاب ریاض کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں کھیل کی اجازت دے دی گئی ہے۔

آج کے میچ سے قبل وہاب ریاض کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا، دو بار کیے گئے ٹیسٹ کے نتائج منفی آئے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض نے آئندہ سیکوربیل کی خلاف ورزی نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل6،  پشاور اور لاہور، اسلام آباد اور ملتان آج آمنے سامنے ہوں گے

Related Posts