تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی شہریار شر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا
تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: تحریک انصاف کے ناراض رکن شہریار شر کا ویڈیو بیان بھی منظر عام پر آگیا، ویڈیو بیان میں شہریار شر حکومت سے ناراضگی کا اظہار کررہے ہیں۔

اپنے ویڈیو بیان میں شہریار شر کا کہنا تھا کہ میں نے ابھی سنا کہ خرم شیرزمان نے کہا ہمارے تین اراکین اغواء ہوگئے، انہوں نے کہا کہ میں آپ کے سامنے بیٹھا ہوں ہمیں کون اغواء کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مایوس ہیں،کئی بار اسلام آباد جاکر وزیر اعظم عمران خان سے اور اس کے علاوہ گورنر ہاؤس میں ہونے والی میٹنگز میں کہا کہ سندھ کے لئے کچھ سوچیں، سندھ کے لئے کچھ کریں، یہاں کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ 50ہزار ووٹ تو صرف مجھے پڑا ہے، مگر ہماری بات نہیں سنی گئی۔

شہریار شر کا کہنا تھا کہ سندھ کے لئے انکے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے،آپ نے جو ٹکٹیں بانٹیں ہیں ہم سے پوچھا تک نہیں،فون بھی نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ آپ نے جو سینٹ کے لئے امیدوار دئیے ہیں ہم انکو ووٹ نہیں دیں گے، ہم خیریت سے ہیں اور ہم اپنے گھر میں بیٹھیں ہیں ہمیں کسی نے اغواء نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی کے 3 ارکان اسمبلی اغواء،سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی

Related Posts