عاطف اسلم کی بیٹے کے ہمراہ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عاطف اسلم کی بیٹے کے ہمراہ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
عاطف اسلم کی بیٹے کے ہمراہ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: معروف گلوکار عاطف اسلم کی اپنے چھوٹے بیٹے کے ہمراہ گٹار بجانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے ان کے چاہنے والے کی جانب سے کافی پسند کیا جارہا ہے۔

عاطف اسلم کی گزشتہ روز ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کو اپنی گود میں بٹھا کر گٹار بجانا سکھا رہے ہیں، جبکہ ان کا بیٹا گٹار بجانے کی کوشش کررہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CC24H0FpRdF/?utm_source=ig_web_copy_link

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے عاطف اسلم گٹار بجاتے ہیں اور پھر جب وہ رُک جاتے ہیں تو اُن کا بیٹا بھی اپنے والد کی طرح گٹار بجانے لگتا ہے۔

معروف گلوکار عاطف اسلم کی یہ ویڈیو تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی ہے اور جس انسٹاگرام اکاؤنٹ کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے وہاں اب تک 55 ہزار سے زائد ان کے چاہنے والے اس ویڈیو کو دیکھ چکے ہیں۔

Related Posts