ٹیکسلا میں ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ فائرنگ سے جاں بحق، سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل سوار نے ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ ان کی نوعمر بہن شدید زخمی ہوگئی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

پولیس ذرائع کا حوالہ دیتی ہوئی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکسلا کے قریب ایک کار سوار خاتون عائشہ گلمینہ کو دن دہاڑے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کار میں سفر کر رہی تھی کہ تقریباً 30 سالہ موٹر سائیکل سوار نے انہیں روک کر فائرنگ شروع کردی۔ گولیوں کی زد میں آکر دونوں بہنیں زخمی ہوگئیں اور کار بے قابو ہو کر ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی۔

موٹر سائیکل سوار مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون ٹک ٹاکر عائشہ گلمینہ موقعے پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ زخمی بہن کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ مقتولہ کی لاش تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال ٹیکسلا منتقل کردی گئی جبکہ زخمی بہن کو مزید علاج کے لیے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق مقتولہ کا تعلق ہری پور سے تھا اور وہ ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں رہائش پذیر تھیں۔ عائشہ گلمینہ کے بھائی نے ایف آئی آر میں دو افراد کو نامزد کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ رقم کے تنازع کے باعث خاتون کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

Related Posts