پشاور میں سی این جی سلنڈر میں دھماکے کے باعث 1 خاتون جاں بحق، 3 بچے زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: سی این جی سلنڈر میں دھماکہ ہونے کے باعث گاڑی تباہ ہو گئی، 1 خاتون جاں بحق
پشاور: سی این جی سلنڈر میں دھماکہ ہونے کے باعث گاڑی تباہ ہو گئی، 1 خاتون جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور میں سی این جی سلنڈر میں گیس بھرواتے ہوئے دھماکہ ہونے کے باعث گاڑی تباہ ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 1 خاتون جاں بحق جبکہ ان کے 3 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

گیس بھرواتے ہوئے پشاور کے علاقے چارسدّہ روڈ پر شدید دھماکے کے باعث گاڑی میں آگ لگ گئی جس سے گاڑی جل کر تباہ ہو گئی۔ دھماکے کے شور سے علاقہ مکینوں میں خوف پھیل گیا جبکہ خاتون شدید زخمی ہو گئیں۔

دھماکے کے باعث زخمی ہونے والی خاتون کو علاقہ مکینوں اور ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال پہنچایا، تاہم زخمی ہونے والی خاتون علاج کے دوران جاں بحق ہوگئیں۔ دھماکے سے سی این جی اسٹیشن بھی جزوی طور پر متاثر ہوا اور 3 بچے زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی میں ایک بے روزگار شخص نے غربت سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے  والے  کے 4 بچے یتیم ہو گئے ہیں۔

کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں رہنے والے ادھیڑ عمر شخص نے گزشتہ روز شدید معاشی مسائل سے تنگ آ کر خود سوزی کی جس سے اس کے جسم کا 65 فیصد حصہ جل گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بے روزگار شخص نے  خودکشی کر لی

Related Posts