اشنا شاہ کے منگیتر کا دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار، ہاتھ پر نام لکھوالیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشنا شاہ کا منگیتر سے دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار، ہاتھ پر نام لکھوالیا
اشنا شاہ کا منگیتر سے دلچسپ انداز میں محبت کا اظہار، ہاتھ پر نام لکھوالیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی مشہور ومعروف اداکارہ اشنا شاہ کے منگیتر حمزہ نے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ اپنے بچپن کے دوست اور منگیتر حمزہ کے ہمراہ بیرون ملک میں چھٹیاں منارہی ہیں اور وہاں سے مداحوں کیلئے نئی نئی تصاویر بھی شیئر کررہی ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹواینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُن کے منگیتر نے اپنے ہاتھ پر اپنا اور اشنا شاہ کا نام مہندی سے لکھوایا ہوا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

وائرل تصاویر کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ حمزہ اور اشنا شاہ جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ہمایوں سعید نے ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کی پہلی جھلک مداحوں کیلئے شیئر کردی

خیال رہے کہ اشنا شاہ کی طرف سے چند ماہ قبل ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہی حمزہ کے ساتھ اپنے تعلق کی تصدیق کی گئی تھی۔

حمزہ پروفیشنل گولف پلیئر ہیں، اور وہ چیئرمین ایشیاء پیسیفک گولف فیڈریشن تیمور حسن امین کے صاحبزادے بھی ہیں۔

اشنا شاہ نے کئی تنقیدی طور پر سراہی جانے والے سیریلز میں بطور خاتون مرکزی کردار ادا کرکے شہرت حاصل کی، جن میں دعا (2015)، نیلم کنارے (2016)، تھوڑا سا آسمان (2016) اور رو برو عشق تھا (2018) شامل ہیں۔

Related Posts