جوبائیڈن انتظامیہ کا ترک صدر طیب اردگان سے رابطہ،اختلافات کے حل پر زور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جوبائیڈن انتظامیہ کا ترک صدر طیب اردگان سے رابطہ،اختلافات کے حل پر زور
جوبائیڈن انتظامیہ کا ترک صدر طیب اردگان سے رابطہ،اختلافات کے حل پر زور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے دو ہفتے بعد ترکی کے صدر طیب اردگان اور امریکی صدر کے اعلی مشیروں کے مابین پہلا باضابطہ رابطہ ہوا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیب اردگان کے چیف خارجہ پالیسی کے مشیر ابراہیم کلن اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے شام ، لیبیا، مشرقی بحیرہ روم، قبرص اور ناگورنو کاراباخ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

رپورٹ کے مطابق کہ ابراہیم کلن نے جیک سلیوان کو بتایا کہ شام کے شمالی حصے میں کرد ملیشیا گروپوں کے لیے امریکی حمایت اور ترکی کی جانب سے روسی ایس -400 دفاعی نظام خریدنے کے معاملے پر دونوں ممالک کے مابین موجود اختلافات کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

گفتگو سے متعلق جاری ایک بیان میں وائٹ ہاؤس نے کہا کہ رابطے کے دوران جیک سلیوان نے جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے امریکا – ترکی تعلقات کو ’تعمیری‘ بنانے کی خواہش پر زور دیا۔

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا کہ جیک سلیوان نے ’نیٹو کے ذریعے ٹرانزٹلانٹک سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے انتظامیہ کے ارادے سے آگاہ کیا اور اس خدشے کا اظہار کیا کہ ترکی نے روسی ایس -400 ایئر میزائل سسٹم کے حصول کے لیے اتحاد کو نقصان پہنچایاہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنگلادیشن نے خفیہ طور پر اسرائیل سے جاسوسی آلات خریدے، رپورٹ

Related Posts