تائیوان پر چین امریکا کشیدگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دُنیا بھر میں چین اور روس ہی ایسے دو ممالک ہیں جو امریکا کو پریشان کرسکتے ہیں اور بات اس نہج پر جا پہنچتی ہے کہ ان کی پرامن اقتصادی ترقی اور ان کے پڑوس میں مسائل امریکہ اور ان کے اتحادیوں کے لیے ترجیحی ایجنڈا بن جاتے ہیں، جو میلوں دور رہتے ہیں اور انہیں اس سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں۔

روس کو یوکرین کے ساتھ جنگ ​​میں کامیابی کے ساتھ شامل کرنے کے بعد، اب یہ تمام ممالک چین کے خلاف ہیں، اور تائیوان کے ساتھ چین کے پرانے تنازعے پر آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ 

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے یہ کہنے کے بعد کہ وہ اس ہفتے تائیوان کا دورہ کر سکتی ہیں، بیجنگ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی تائیوان کا دورہ کرتی ہیں تو ‘فوجی’ جواب دیا جائے گا۔ وہ ہند-بحرالکاہل کے خطے میں کانگریس کے ایک وفد کی قیادت کر رہی ہیں جس میں سنگاپور، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان کے دورے شامل ہیں۔ اس کے دفتر کے پریس بیان میں ان کے تائیوان کے دورے کا ذکر نہیں کیا گیا، حالانکہ نینسی پلوسی نے ایک الگ بیان میں کہا ہے کہ “وہ تائیوان کا دورہ کر سکتی ہیں”۔

دراصل تائیوان، اس وقت، ایک خود مختار جزیرہ ہے جسے چین اپنا اٹوٹ انگ سمجھتا ہے۔ چین کے ساحل سے 80 میل دور 2 کروڑ 30 لاکھ آبادی رکھنے والا یہ جزیرہ امریکا اور چین کے درمیان طویل عرصے سے کشیدگی کا باعث بنا ہوا ہے اور یہی تناؤ ایک نئی بلندی پر پہنچا کیونکہ اس ہفتے  اسپیکر نینسی پیلوسی کی وہاں آمد متوقع ہے۔ وہ 1997 کے نیوٹ گنگرچ کے دورے کے بعد سے اس جزیرے پر جانے والی اعلیٰ ترین امریکی اہلکار ہوں گی۔

چین تائیوان کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے اور اسے واپس لینے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) نے اطلاع دی تھی کہ تاریخی ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جزیرہ پہلی بار 17ویں صدی میں مکمل چینی کنٹرول میں آیا جب چنگ خاندان نے اس پر حکومت شروع کی۔ پھر 1895 میں،  پہلی چین-جاپان جنگ کے بعد یہ جزیرہ جاپان کو دے دیا گیا۔ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست کے بعد چین نے 1945 میں دوبارہ جزیرے پر قبضہ کر لیا۔ لیکن قوم پرستوں اور کمیونسٹ پارٹی کے درمیان خانہ جنگی کے بعد کمیونسٹوں نے 1949 میں فتح حاصل کی اور بیجنگ پر قبضہ کر لیا۔ قوم پرست پارٹی کے رہنما تائیوان بھاگ گئے، جہاں انہوں نے اگلی کئی دہائیوں تک حکومت کی۔

اب تائیوان امریکہ کا تجارتی پارٹنر ہے اور اعلیٰ معیار کے سیمی کنڈکٹرز برآمد بھی کرتا ہے۔ اسے اسٹریٹجک طور پر ہند-بحرالکاہل کے علاقے میں رکھا گیا ہے جو امریکہ کو چین پر قابو پانے میں مدد دے سکتا ہے۔ لہٰذا امریکی صدر جو بائیڈن ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پس منظر میں تائیوان کے ساتھ ایک نئی تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

مختلف جغرافیائی سیاسی ماہرین نے اشارہ دیا ہے کہ  اسپیکر نینسی پیلوسی کا تائیوان کا دورہ تائیوان کو ایک آزاد ریاست کے طور پر سپورٹ کرنے اور تجارتی اور جغرافیائی سیاسی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک تصور شدہ اور منصوبہ بند حکمت عملی ہے۔ اس سال 10-12 جون کو سنگاپور میں منعقدہ 19 ویں آئی آئی ایس ایس شانگری لا ڈائیلاگ امریکی ایجنڈے کے لیے بہت معنی خیز رہا ہے۔ اگرچہ حالیہ ایس ایل ڈی کے اسٹریٹجک نتائج کو انڈو پیسیفک خطے کے لیے منظور شدہ خفیہ کارروائیوں کے لیے عام نہیں کیا گیا تھا۔

اس موقعے پر یوکرین کے صدر  ولودومیر زیلنسکی کی موجودگی عجیب رہی  جو شنگریلا ڈائیلاگ میں امریکہ کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے سنگاپور فورم میں امریکہ کے موڈ پر بات کی۔ صدر زیلنسکی نے روس-یوکرین تصادم اور بیجنگ اور تائی پے کے درمیان ممکنہ تنازعے کے درمیان ایک متوازی تصویر کھینچی۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ چین کے حملے سے پہلے تائیوان کے لیے بین الاقوامی حمایت کی فوری ضرورت ہے۔ 

ایک رائے ظاہر کی گئی ہے کہ امریکا تائیوان کے مسئلے کے ارد گرد کشیدگی کا ایک نیا دور شروع کرنے کیلئے یوکرین اور چینی تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ عالمی صورتحال پہلے ہی متعدد پیچیدگیوں کا شکار ہے۔ چینیوں نے پلانٹ کے جوائنٹ اسٹاک کنٹرول کے لیے رقم ادا کی تھی لیکن امریکہ کے کہنے پر کیف حکام نے معاہدے کو تہس نہس کردیا۔ موجودہ صورتحال واشنگٹن کی بے ایمان سیاسی روش کا تسلسل کہی جاسکتی ہے جو کیف اور یوکرائنی بحران کو اپنے سامراجی عزائم کے حصول کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

امریکا کی جانب سے کشیدگی کے دوران چین تائیوان کے مسئلے پر پریشان کن صورتحال کا شکار ہے جبکہ یہ فوجی اور سویلین قیادت کے مابین ایک بڑی بحث کا مقام ہے۔ ہارورڈ کے کینیڈی اسکول کے ایک سینئر محقق اور جیو پولیٹیکل ماہر ولیم ایچ اوور ہولٹ کا خیال ہے کہ چین ہر قیمت پر اپنے ملک کے اہم حصے کے طور پر تائیوان کی واپسی کا طلبگار ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ جلد از جلد خونریز جنگ کی بھی خواہش رکھے جو چین کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت کو تباہ و برباد کرسکتا ہے۔

گزشتہ سال چین کی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پرجوش تقریر میں چینی صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے ساتھ  اپنے ملک کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا، جسے انہوں نے ایک تاریخی مشن اور وطن کیلئے اپنی پارٹی کا غیر متزلزل عزم بھی قرار دیا۔ 

حقیقت یہ ہے کہ چین تائیوان کو اپنے قبضے میں واپس لینا تو چاہتا ہے لیکن لیکن ہموار اسٹریٹجک اور اقتصادی مداخلت کے ذریعے، خونریز جنگ کے ذریعے نہیں۔ امریکہ چین اور تائیوان کو اسی خونی جنگ میں شامل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے جس میں چین کی کمیونسٹ پارٹی اور نیشنلسٹ پارٹی برسوں سے بیجنگ پر قبضہ کرنے کے لیے لڑ رہی تھیں۔ دونوں کا تعلق تاریخی طور پر ایک ہی سرزمین سے ہے۔ تاریخی تصویر کو مکمل کرنے کے لیے انہیں چین کے ساتھ تائیوان کے دوبارہ اتحاد کے لیے پرامن مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔ ری یونین تائیوان کو چین اور دیگر ہم خیال ذہنوں کے خلاف بیرونی خطوط پر کھڑا ہونے کے بجائے حتمی اقتصادی ترقی اور اسٹریٹجک طاقت کا حقدار بنادے گا۔ 

Related Posts