غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ہے،بلاول بھٹوزرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کابل میں امن کی مخدوش صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں ہے۔

بلاول ہاؤس میڈیا سیل سے جاری بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کابل ایئرپورٹ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کابل ایئرپورٹ پردھماکوں میں غیرملکیوں سمیت درجنوں افغان شہریوں کو زندگی سے محروم کرنا انسانیت پرحملہ ہے، کابل میں خواتین اوربچوں کو بھی دھماکوں میں نشانہ بناکر دہشت گردوں نے ہرحد پارکردی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غیرمستحکم افغانستان کسی کے مفاد میں نہیں، اقوامِ عالم کو پرامن حل ہر صورت میں ممکن بنانا ہوگا اورافغانستان میں دہشت گردوں کے نئے ابھرتے ہوئے گروہ مستقبل میں دنیا میں قیام امن کو سبوتاژ کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہم نے حساب دیدیا، بلاول سندھ میں 13 سالہ کارکردگی بتائیں، حلیم عادل شیخ