کراچی میں کالعدم تحریک طالبان کے 2ہشت گرد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two TTP members arrested from Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پولیس کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی، ابراہیم حیدری سے تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد گرفتار،دو دستی بم برآمدکرلئے گئے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق جنونی وزیرستان سے ہے،گرفتار دونوں دہشت گرد افغانستان سے جسمانی اور اسلحے کے استعمال کی مکمل تربیت حاصل کر کے آئے تھے۔گرفتار دہشت گرد نعمت اللہ عرف بابا کے والد اور دو بھائی بھی کالعدم تحریک طالبان سے وابستہ تھے۔

ملزم کے دو بھائیوں میں سے برکت اللہ گرفتار ہو کر جیل میں ہے اور دوسرا بھائی امان اللہ عرف منو 2014 میں پولیس کیساتھ مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں:افغانستان میں یوکرین کا طیارہ اغواء، ایران کی طرف رخ موڑنے کا انکشاف

گرفتار دہشتگرد نے مہتاب عرف برادر نامی شخص کو کالعدم تحریک طالبان کے خلاف مخبری کے شبے میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ملزم نے مہتاب کو ٹارگٹ کرنے کیلئے حکیم اللہ محسود کی جانب سے احکامات جاری ہونے کا انکشاف کیا۔

شہری مہتاب عرف برادر کی ہلاکت کا مقدمہ نمبر 420/2011 تھانہ سہراب گوٹھ میں درج کیا گیا تھا۔گرفتار دہشت گرد پیراللہ ولد شالا میر خان کو مہتاب نامی شخص کی ٹارگٹ کلنگ کیلئے ریکی کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔

دونوں دہشت گرد کراچی میں بھتہ خوری، قربانی کی کھالیں جمع کرنے اور کالعدم تحریک طالبان کے مخالف لوگوں کی تفصیلات اکھٹی کر کے قیادت تک پہنچانے کا کام سرانجام دیتے تھے۔گرفتار دہشت گردوں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مزید گرفتاریاں اور انکشافات متوقع ہیں۔

Related Posts