افغانستان میں یوکرین کا طیارہ اغواء، ایران کی طرف رخ موڑنے کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ukrainian plane hijacked in Afghanistan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیف:افغانستان میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کیلئے جانیوالا یوکرین کاطیارہ اغواء کرکے ایران کی طرف لے جائے جانے کا انکشاف ہوا۔

یوکرین کے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ طیارہ افغانستان میں موجود شہریوں کو لینے کیلئے روانہ ہوا تھا جسے اتوار کو اغواء کرکے ایران کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

نائب  وزیرِ خارجہ کے مطابق ہائی جیک کیے گئے طیارے میں دیگر ممالک کے شہری موجود ہیں جو افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کرنے پہنچا تھا۔العربیہ نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح ہائی جیکرز نے یوکرین کے ہوائی جہاز کو ایران میں لینڈ کروا دیا۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 31 اگست کابل سے امریکی افواج کے انخلا کی آخری تاریخ ہے، جس میں توسیع نہیں کی جائیگی۔

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 31 اگست افغانستان میں امریکی افواج کی موجودگی کی ریڈ لائن ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع قطر میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے دوحہ معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہوگی۔

Related Posts