کراچی میں دو کم عمر لڑکیوں کی لاشیں ملیں

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Two teenage girls found dead in Karachi

کراچی میں دو مختلف واقعات میں دو کم عمر لڑکیاں پھندے کے ساتھ مردہ حالت میں پائی گئیں، جس سے شہریوں میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

لیاری کے چاکیواڑہ علاقے میں محبوب مسجد کے قریب 14 سالہ ماہ نور کی لاش ان کے گھر سے ملی۔ پولیس کے مطابق ماہ نور کی گردن پر دوپٹے سے بندھے ہونے کے نشانات پائے گئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ حالات مشکوک ہیں اور فوری طور پر اسے خودکشی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ماہ نور کو بچپن میں ایک بے اولاد جوڑے نے گود لیا تھا، جو صفائی کے کپڑے بیچ کر گزر بسر کرتے ہیں۔ حادثے کے وقت وہ گھر پر اکیلی تھی۔ پڑوسیوں نے والدین کو اطلاع دی۔ پولیس شواہد جمع کر رہی ہے اور موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہوگی۔

ایک اور حوا کی بیٹی سسرالیوں کے ہاتھوں سفاکی سے قتل، شوہر گرفتار

اورنگی ٹاؤن کی بسم اللہ کالونی میں 16 سالہ حرا کی لاش گھر سے ملی۔پولیس کے مطابق حرا نے مبینہ طور پر اپنی والدہ کی ڈانٹ کے بعد دوپٹے سے پھندہ لگا کر اپنی جان لی۔ ایدھی کے رضا کاروں نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور خاندان سے معلومات جمع کر رہی ہے۔

Related Posts