مدارس بل منظور نہ ہونے پر دھمکی کام کر گئی، بلاول مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو منٹ مرر

جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے۔

بلاول پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی اسلام آباد میں رہائش گاہ پہنچے اور ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مولانا فضل الرحمان نے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر کے دستخط نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

کنٹینر سے گرایا جانے والا پی ٹی آئی کارکن زندہ سلامت سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دونوں ایوانوں سے منظوری کے باوجود صدر کے دستخط کیوں نہیں ہوئے؟ اس پر بلاول نے یقین دہانی کرائی کہ مدارس رجسٹریشن بل پر دستخط نہ ہونے پر حکومت سے بات کروں گا۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ مدارس رجسٹریشن بل 26 ویں آئینی ترمیمی بل کا حصہ ہوتے ہوئے ایوان صدر میں لٹکایا گیا، ہمیں بتایا جائے مدارس رجسٹریشن بل پر صدر پاکستان دستخط کیوں نہیں کر رہے؟

عالمی ضمیر جاگ گیا، اقوام متحدہ میں آزاد فلسطین کیلئے قرارداد منظور، آگے کیا ہوگا؟

انہوں نے کہا کہ دونوں ایوانوں سے پاس ہونے تک پی پی پی اور بلاول بھٹو آن بورڈ تھے، پھر رکاوٹ کیا ہے کون ہے اور کیوں ہے؟ کیا ایوان صدر پارلیمنٹ سے سپریم ہے جو مدارس بل میں رکاوٹ بن رہاہے؟ بلاول بھٹو کردار ادا کرتے ہوئے اپنے والد سے بات کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا حکومت نے 7 دسمبر تک مدارس بل پر دستخط نہ کیے تو 8 دسمبر کو پشاور میں آئندہ کا لائحہ عمل دینگے۔

Related Posts