محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ایک مغربی ہوائی سلسلہ 28 نومبر کی رات سے پاکستان کے مغربی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے جبکہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کراچی میں آئندہ چند دنوں کے دوران موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے جبکہ رات کے وقت درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث صبح اور شام کے وقت ہلکی خنکی محسوس کی جا سکتی ہے۔ بارش کا کوئی امکان نہیں۔
کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، اور ڈیرہ غازی خان میں درمیانی بارش متوقع ہے۔گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔
کرم میں فرقہ وارانہ جھڑپیں جاری، ہلاکتوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی
وزیرستان، کرم، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، کوٹلی، حویلی، اور باغ میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔
پوٹھوہار ریجن، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی، بھکر، اور لیہ میں ہلکی بارش یا بوندا باندی متوقع ہے۔
پنجاب میں ہوا کے معیار میں بہتری کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے۔کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی سرگرمیاں موسمی پیشگوئی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں۔