پی سی ڈی ایم اے کے وفد کا ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کا دورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PCDMA delegation visits FPCCI Head Office

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :مرزا ندیم بیگ کی سربراہی میں پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائیز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور ایف پی سی سی آئی کے نومنتخب صدر میاں ناصر حیات مگوں کو مبارکباد پیش کی۔

وفد نے اس کامیاب ملاقات میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل خصوصا ًکیمیکل اینڈ ڈائیز سیکٹر کے مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ وفد نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے 12 ویں شیڈول کے پارٹ III میں کچھ سامان کی درجہ بندی سے متعلق آگاہ کیا۔

اس موقع پر درآمد کنندگان نے مطالبہ کیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے 12 ویں شیڈول کے حصہ 1 اور حصہ II کے تحت مزید سامان کو شامل کیا جائے۔ابتدائی طور پر ایف بی آر نے اس طرح کی تمام متنازعہ سامانوں کو ٹیکس کے فرق کے ساتھ پے آرڈر یا بینک گارنٹی کی صورت میں حاصل کرنے کی اجازت دی تھی جب تک کہ درآمد کنندہ ایف بی آر کو دستاویزی ثبوت فراہم نہ کردیں۔ گذشتہ مالی سال کے دوران ایسے سامان پر کلیم کی اجازت دی گئی تھی۔

ایسے خام مال کی فہرست ایس آر او1125 (1)/2011 میں دستیاب تھی جس میں ایف بی آر نے اس طرح کی چھوٹ دی تھی۔ اسی دوران تجارتی معاملات کو مدنظر رکھے بغیر ایف بی آر نے صنعتی خام مال کی ایک فہرست جاری کی جبکہ خام مال کی ایک تفصیلی فہرست پہلے ہی دہرائے گئے ایس آر او 1125 (1)/2011 میں دستیاب تھی۔

ایف پی سی سی آئی نے اپنے خطوط بتاریخ 25-11-2020 اور 26-11-2020 میں ان مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے درآمد کنندگان کی بینک گارنٹی / پے آرڈر جو کہ پہلے سے ایف بی آر کے پاس جمع ہوتی ہے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ تاہم ایف بی آر کی جانب سے یہ مسئلہ اب تک حل نہیں ہوا ہے۔

میاں ناصر حیات مگوں صدر ایف پی سی سی آئی نے صنعتوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا کہ جہاں ضرورت پڑی وہاں ہم متعلقہ محکموں سے بات چیت کریں گے۔

ملاقات میں یہ تجویز بھی پیش کی گئی کہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم کے مسائل دن بدن بڑھتے جارہے ہیں چنانچہ ایف پی سی سی آئی ان کے حل کیلئے کمیٹیوں کے قیام پر غور کرے۔

ملاقات میں کاروباری برادری کے باہمی تنازعات کو حل کرنے کے لیے ثالثی کمیٹی کے قیام کی بھی تجویز پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں:سن 2021ء پاکستان کیلئے معاشی خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔48 فیصد پاکستانیوں کی رائے

ملاقات میں اطہر سلطان چاؤلہ اور ناصر خان، نائب صدور ایف پی سی سی آئی اور پی سی ڈی ایم اے وفد کے ممبران حمزہ آصف، آصف ریاض مگوں، ناصر ریاض، ناصر فتح، ایم عارف بلگام والا، مبشر عمر، عبدالحفیظ، محمد صادق، ندیم آفتاب، ایم۔ عارف لاکھانی، سلیم محمد، فرید احمد، الطاف غفار، محمد نصیر، طارق مگوں، اور شوکت حسین شریک تھے۔

اطہر سلطان چاؤلہ نائب صدر ایف پی سی سی آئی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے وفد کو بہتر نتیجے کے لیے اپنی سفارشات تحریری طور پر جمع کرانے کی تجویز پیش کی اور انہوں نے ایف پی سی سی آئی کی طرف سے کاروباری برادری کے لیے مکمل تعاون کا اعلان کیا۔

Related Posts