ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی داؤ پر لگادی، نوجوان ندی میں جا گرا، تلاش جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی داؤ پر لگادی، نوجوان ندی میں جا گرا، تلاش جاری
ٹک ٹاک نے ایک اور زندگی داؤ پر لگادی، نوجوان ندی میں جا گرا، تلاش جاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:مائی کولاچی روڈ نزد کالا پانی کے مقام پر ندی کے قریب مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنانے والا نوجوان ندی میں گر گیا اس اطلاع پر پولیس اور ایدھی کی بحریہ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

اس حوالے سے ایدھی ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ واقعے کی اطلاع پر متوفی کے اہلخانہ بھی جائے وقوع پر پہنچ گئے انھوں نے پولیس اور ایدھی کی رضاکاروں کو بتایا کہ انکا 24سالہ بیٹا اسد الہ ولد رحمت اللہ پاؤں سلپ ہونے کے باعث ندی میں گر گیا جس کو تلاش کیاجارہا ہے۔

تاہم آخری اطلاع موصول ہونے تک اسد اللہ کی لاش نہیں مل سکی تھی، متوفی سلطان آباد کا رہائشی بتایا جاتاہے، ریسکیو عملے کا کہنا ہے کہ متوفی اپنے دوستوں کے ہمراہ آیا تھا اورٹک ٹاک بنارہا تھا کہ پاؤں سلپ ہونے کے باعث ندی میں گر گیا جس کی لاش کو تلاش کی جارہا ہے

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپرہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے نعش ٹھویل میں لے کر عباسی ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت 25سالہ سونیا کے نام سے ہوئی پولیس کے مطابق مقتولہ بنگالن تھی اسکی شادی میر محمد نامی افغانی کباڑی سے دس سال قبل ہوئی تھی تین بچوں کی ماں تھی۔

مقتولہ کے ماں باپ یوسف گوٹھ کے رہائشی ہیں، پولیس کی جانب سے شبہ ہے کہ میر محمد نے بیوی کو پھندا لگا نے کے بعد گھر کوتالا لگا کر بچوں کے ہمراہ فرار ہوگیا۔

مزید پڑھیں:ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی

Related Posts