ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی
ڈیفنس میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران گارڈ کی فائرنگ، 9افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں نجی چینل کے ڈرامہ شوٹ کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں پروڈیوسر سے تلخ کلامی پر گارڈ نے فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیون اسکائی پروڈکشن کی جانب سے ایک بنگلہ نجی چینل کے لئے ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے کرائے پر لیا گیا تھا، اس شوٹنگ میں شریک افراد بنگلے میں کھانا کھانے کے لئے بیٹھ گئے۔

بنگلے کے گارڈ نے تمام افراد کو منع کیا کہ یہاں کھانا نہیں کھائیں، شوٹنگ میں شریک افراد نے کہا کہ ہم نے کھانے کے لئے دسترخوان بچھا لیا ہے، ہم کھانا کھا کر اُٹھ جائیں گے۔

اسی بات پر ڈرامے کے پرڈیوسر سے تلخ کلامی ہوئی، جس پر گارڈ آپے سے باہر ہوگیا اور چھرے والی بندوق سے فائر کھول دیا، جس کے نتیجے میں 9افراد شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت اب تک محمد یوسف، محمد اکبر، محمد زاہد، محمد شہزاد، اویس، فرحان اور شہزاد کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔جے پی ایم سی ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ، ڈاکٹر سیمین جمالی نے کہا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، اُن کا کہنا تھا کہ زخمیوں کے چہرے اور بازوؤں پر زخم آئے ہیں۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر نے واقعے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک پروڈکشن ٹیم نے شوٹنگ کے مقصد کے لئے ڈی ایچ اے میں ایک رہائش گاہ کی خدمات حاصل کیں اور یہ واقعہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے دوران پیش آیا۔

انہوں نے کہا، ”ٹیم ایک وقفے کے دوران دوپہر کا کھانا کھا رہی تھی جب سیکیورٹی گارڈ نے مداخلت کی اور انہیں رہائش گاہ کے احاطے میں کھانے سے روکنے کی کوشش کی،” ٹیم کے ممبروں کی طرف سے انکار کرنے پر، گارڈ مشتعل ہوگیا اور اس نے فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ گولیوں نے زمین سے ٹکرانے کے بعد ڈرامہ کی شوٹنگ میں شامل پروڈکشن ٹیم کے ممبران کو زخمی کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts