کے ڈی اے، کراچی کے ہزاروں پلاٹس نیلام کرنے کی تیاری شروع، 1ارب کی آمدنی متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کے ڈی اے، کراچی کے ہزاروں پلاٹس نیلام کرنے کی تیاری شروع، 1ارب کی آمدنی متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے شہر کے ہزاروں پلاٹس نیلام کرنے کی تیاری شروع کردی ہے جس سے 1 ارب سے زائد کی آمدنی متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1 ارب سے زائد آمدنی کے ذریعے کے ڈی اے کا مالی بحران ختم ہوسکے گا۔ ڈی جی ماس ٹرانزٹ اور ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے سہیل خان نے کہا ہے کہ کے ڈی اے نے سندھ حکومت کی منظوری سے پلاٹس کی نیلامی کا جامع منصوبہ تیار کیا ہے۔

سہیل خان نے کے ڈی اے ملازمین کو واجبات کے چیکس کی ادائیگی کے بعد ایم ایم نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاٹس کی نیلامی کے منصوبے میں کچھ چیزیں طے ہونا ابھی باقی ہے۔ ہم نے کے ڈی اے ملازمین کو 4 سال سے رکے ہوئے بقایا جات کی بھی آج ادائیگی کردی۔

ملازمین کے واجبات کے حوالے سے ڈی جی ماس ٹرانزٹ سہیل خان نے کہا کہ حکومت سندھ سے ہمیں کے ڈی اے کے مالی مسائل حل کرنے میں تعاون حاصل ہوا۔ لائنز ایریا ری ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے 37 ملازمین کو چیکس دے دئیے گئے۔ہمارے اقدامات سے کے ڈی اے کی آمدنی بہتر ہوگی۔ 

ممبر ایڈمنسٹریشن سہیل خان نے کہا کہ حالیہ اقدامات سے شہریوں کو رہائش کی سہولیات بھی حاصل ہوسکیں گی۔ ملازمین کو چیکس ادائیگی کی تقریب کا اہتمام وطن پرست لیبر یونین کی جانب سے کیا گیا جس میں سہیل خان، ممبر فنانس توفیق سومرو، یونین کے سرپرست اعلیٰ عمران حسین اور دیگر موجود تھے۔

ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے عمران حسین نے کہا کہ وطن پرست لیبر یونین کی کاوشوں سے غریب ملازمین کو ان کا حق ملا جن میں ریٹائرڈ ملازمین بھی شامل ہیں۔ چیک ملنے سے ملازمین کے گھروں میں خوشیاں امڈ آئیں۔ وطن پرست لیبر یونین مصطفیٰ کمال کی سرپرستی میں مزدور طبقے کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: احکامات نظر انداز، چڑیا گھر پارکنگ مافیا کیخلاف مقدمہ درج نہ ہوسکا

Related Posts