یہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں بلکہ چوری بچاؤ موومنٹ ہے، وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran Khan thanks overseas Pakistanis for increasing remittances

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں چوری بچاؤ موومنٹ ہے۔سینیٹ الیکشن میں پیسہ چلتا ہے، بہت سے ارکان صوبائی اسمبلی اپنے ووٹ بیچتے ہیں اور یہ پیسہ اوپر پارٹی سربراہ تک جاتا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں ووٹ کی قیمت 50 سے 70 کروڑ ہوگئی ہے، ارکان اسمبلی ضمیر کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں، انکوائری کمیٹی بنادی جسے ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کی مدد حاصل ہوگی اور الیکشن کمیشن کو نتائج سے آگاہ کرے گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ ایشو نہیں کہ ویڈیو پہلے تھی یا اب آئی ہے، اگر میرے پاس ویڈیو پہلے ہوتی تو ہارس ٹریڈنگ پر پارٹی سے نکالے گئے ارکان کی جانب سے میرے خلاف کیسز میں عدالت میں پیش کردیتا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 میں ہمارے 20 ارکان بکے جس پر ہماری انکوائری کمیٹی بنی۔ وہ کہیں سے ویڈیو لائی لیکن کہا کہ ہم آپ کو یہ دے نہیں سکتے صرف دکھاسکتے ہیں، جس پر ہم نے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اپنے ارکان اسمبلی کو پارٹی سے نکالا۔

عمران خان نے کہا کہ سیکرٹ بیلٹ میں تو ہمیشہ حکومت کا فائدہ ہوتا ہے، اپوزیشن کا منصوبہ ہے کہ پیسہ چلاکر کسی نہ کسی طرح حکومت پر دباؤ ڈالیں اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اکثریت میں آنے سے روکیں تاکہ اپنے چوری کے کیسز میں این آر او مل جائے، ہم انہیں کھلا چھوڑ رہے ہیں یہ جو چاہے کریں۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم چوروں کا ٹولہ ہے، یہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نہیں بلکہ چوری بچاؤ موومنٹ ہے، یہ حکومت کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ملک میں فحاشی پھیل رہی ہے، خواتین سے اجتماعی زیادتیوں اور بچوں سے زیادتی کا مسئلہ بڑھ رہا ہے، اس کی روک تھام میں علما کا کردار اہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک نے 16فروری کو ہونے والا احتجاج ملتوی کردیا، وزیر اعظم

Related Posts