پاکستان سے بدترین شکست نے مودی کے ہوش و حواس چھین لیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ دی ہندو)

پاکستان سے بدترین و شرمناک شکست کے بعد پاکستان کے خلاف نئے ہتھکنڈوں کا استعمال کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

بھارت نے نئی دہلی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی افسر پر غیر ضروی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے اُنہیں ناپسندیدہ شخص قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جوکہ پاکستان ہائی کمیشن کے اہلکار کو بھارتی فوج کی نقل و حرکت سے آگاہ کرتے تھے۔

ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنےکا الزام لگایا گیا جبکہ

دوسری جانب بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو نا پسندیدہ شخصیت قرار دے دیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ہائی کمیشن کے اہلکارکو 24 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمشنر کو اس حوالے سے ڈی مارش کردیا گیا ہے۔

پاکستانی ہائی کمیشن نے اپنے اہلکار پر عائد کیے جانے والے الزام کی نہ صرف سختی سے مذمت کی بلکہ ڈی مارش بھی کیا ہے۔

Related Posts