رونالڈو کی شمولیت کے بعد سعودی کلب کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے باضابطہ طور پر سعودی کلب فٹبال النصر کو جوائن کیا۔

رونالڈو اور سعودی کلب کے درمیان گزشتہ ماہ کے آخر میں ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔

رونالڈو اور سعودی فٹبال کلب النصر کی جانب سے اس معاہدے کا اعلان مشترکہ طور پر انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا گیا، جس کو 3 کروڑ سے زائد بار لائیک کیا گیا۔

معلوم رہے کہ رونالڈو کے کلب جوائن کرنے کے بعد سے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالوورز کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ 30 ستمبر کو رونالڈو سے معاہدہ کرنے سے قبل فٹبال کلب کے فالوورز کی تعداد 8 لاکھ سے زائد تھی جو اب حیران کن طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا میچ آج کھیلے گا

واضح رہے کہ رونالڈو گزشتہ دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ جیٹ میں سعودی دارالحکومت پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اُن کی آمد کی تقریب مرسول پارک اسٹیڈیم میں ہوئی، اس تقریب میں رونالڈو اور النصر کے فینز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اسٹار فٹبالر کلب کی جرسی پہن کر میدان میں آئے تو مداحوں نے اس موقع پر بھرپور جشن منایا۔

Related Posts