ون ڈے انٹرنیشنل سیریز، پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا میچ آج کھیلے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ قومی ٹیم نے پہلے میچ میں کیوی ٹیم کو 6 وکٹس سے شکست دے دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلنے پہنچی ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دونوں میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے جس سے دونوں ممالک کے مابین سیریز بھی ڈرا ہوگئی۔ ون ڈے کے پہلے میچ میں فتح پاکستان نے اپنے نام کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ورلڈکپ سپر لیگ میں دوسری پوزیشن پر آگیا

دوسرے ایک روزہ میچ میں قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کر رہے ہیں۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، فخر زمان، شان مسعود، امام الحق، حارث رؤوف، حارث سہیل، محمد حسنین اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ مہمان ٹیم کی قیادت کپتان کین ولیمسن کریں گے۔

ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری کرنے والے کین ولیمسن تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں بھی کیوی ٹیم کی قیادت کریں گے جو 13 جنوری کو کراچی کے نیشنل بینک ارینا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آج ہونے والے میچ میں قومی ٹیم سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔