اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 15 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 11 January 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 4,023
Positive Cases: 15
Positivity %: 0.37%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 17— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) January 11, 2023
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 0 اعشاریہ 37 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ وائرس سے متاثرہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہے جو انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
سندھ میں ملیریا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے چین کی جانب سے جاری کیے جانے والے کورونا سے متعلق اعدادو شمار پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے اعدادوشمار کورونا کی حقیقی صورتحال پیش نہیں کر رہے۔
جینیوا میں ڈبلیو ایچ او کے ایمرجنسیز کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے کورونا وائرس سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ ہمارے پاس اب بھی مکمل اعداد و شمار نہیں ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں انتہائی نگہداشت میں داخل مریضوں اور ہلاکتوں سے متعلق چین کے اعداد و شمار بیماری کے حقیقی اثرات کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کر رہے۔