زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ورثاء کے تشدد سے جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ورثاء کے تشدد سے جاں بحق
زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی ورثاء کے تشدد سے جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

گوجرانوالہ:گوجرانوالہ میں زیادتی کا نشانہ بننے والی 15سالہ لڑکی کی ورثاء کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں موت واقع ہو گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم زیادتی کے بعد لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا، ورثا نے لڑکی کواسپتال منتقل کرنے کے بجائے اس کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق تشدد سے لڑکی کی موت واقع ہوئی جبکہ لڑکی کا رشتے دار اور اس کی بیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی موت کی وجہ کا تعین پوسٹمارٹم رپورٹ آنے پر کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گوجرانوالہ میں یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز وزیر آباد میں پیش آیا تھا۔

مزید پڑھیں: پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں کی شادی کے گھر میں ڈکیتی، دلہن کی عزت بھی لوٹ لی

Related Posts