احتجاج کامقصدبلدیاتی ایکٹ نہیں،بنیادی مسائل سے توجہ ہٹاناہے،سعیدغنی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی
کراچی کے ضمنی الیکشنز میں پی ٹی آئی کو ہر طرف سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سعی غنی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کئے گئے احتجاج کامقصدبلدیاتی ایکٹ نہیں،بنیادی مسائل سے توجہ ہٹاناہے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کسی طرح کے احتجاج کے خلاف نہیں، ایم کیوایم نے پریس کلب کے باہرمظاہرے کااعلان کیاتھا، انہوں نے کہا کہ امن وامان کوقائم رکھنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے نزدیک ہوٹل میں پی ایس ایل میں شریک ہونے والے غیر ملکی کھلاڑی رہائش پذیر ہیں، انہیں سیکورٹی فراہم کرنا ہماری فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال آپ کے سامنے ہیں، ایسے میں کوئی بھی اس قسم کے حالات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، ایم کیو ایم پاکستان نے پریس کلب پر مظاہرہ کرنا تھا، وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج، درجنوں کارکن اور رہنماء گرفتار

دوسری جانب واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے نکالی گئی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی، جس پر پولیس کی جانب سے بد ترین شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا، جس کے باعث متعدد کارکن، خواتین اور رہنماء بھی زخمی ہوگئے۔

Related Posts