کراچی کی اصلی پشاوری آئسکریم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں کھانوں کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہیں، شہر قائد کے باسی جہاں نت نئے ذائقے پسند کرتے ہیں وہیں اصلی پشاوری آئسکریم بھی شہریوں کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔

اکثر لوگ نام سے دھوکہ کھاجاتے ہیں اور شہری سمجھتے ہیں کہ پشاوری آئسکریم کا تعلق شائد پشاور سے ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ پشاوری آئسکریم کا تعلق کراچی سے ہے اور اس کا آغاز بھی شہر قائد میں ہوا۔ کراچی کے 3 بھائیوں نے پشاوری آئسکریم کا آغاز کیا اور اس کواپنے آبائی علاقے کا نام دیا جس سے اکثر لوگ اس کو پشاور کی سوغات سمجھتے ہیں۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اگر آپ پشاور جائیں تو وہاں آپ کو ایک بل بورڈ ملے گا جس پر یہ لکھا ہوگا کہ کراچی کی مشہور پشاوری آئسکریم یہاں دستیاب ہے۔

The original Peshawari ice cream

صدر پریڈی اسٹریٹ پر واقع اصلی پشاوری آئسکریم کے شریک بانی میر زمان کا کہنا ہے کہ ہم پہلے شربت کا کام کرتے تھے اور کولڈڈرنک کی وجہ سے جب شربت کا کام کم ہوا تو ہم نے آئسکریم کا کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔اس طرح ہم نے آئسکریم کی دکان قائم کی اور اس کا نام پشاوری آئسکریم رکھااوریہ دکان 1948 میں قائم کی گئی جبکہ 35 سال سے یہاں آئسکریم فروخت کی جارہی ہے۔

The original Peshawari ice cream

میر زمان کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی 35 سال پرانا فارمولا استعمال کررہے ہیں، اس آئسکریم میں تازہ دودھ ، تازہ کریم اور چینی شامل ہوتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہمارے منفرد ذائقے کو لوگ بیحد پسند کرتے ہیں اور بار بار یہاں آتے ہیں اور یہی ہماری کامیابی ہے۔میر زمان کا کہنا ہے کہ میری عمر اس وقت 90 سال کے قریب ہے اور اب نوجوان نسل نے کام سنبھال لیا ہے اس لئے وہ ایک مطمئن ریٹائرڈ زندگی گزار رہے ہیں۔

The original Peshawari ice cream

یہاں مزیدار فرحت بخش پشاوری آئسکریم 130 روپے سے 270 روپے تک شہریوں کو پیش کی جاتی ہے۔

Related Posts