قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی
قومی ٹیم 2009ء کی طرح دوبارہ چمپئن بن سکتی ہے، شاہد آفریدی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات (یواے ای) اور عمان میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم 2009ء کی طرح چمپئن بن سکتی ہے۔

سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 12 سال قبل پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے بند ہوگئے تھے تب بھی پوری قوم میں مایوسی تھی۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے ملتوی ہونے سے پاکستان میں کرکٹ کے متوالے آج بھی مایوس ہیں اور انہیں امید ہے کہ یو اے ای میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کھلاڑی 2009ء کی تاریخ دہرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2009ء میں بھی تین ماہ بعد ورلڈ کپ ہوا تو اس وقت پاکستان ٹیم ہی تھی جس نے قوم کو ٹائٹل جیت کر خوشی کا موقع فراہم کیا، ٹیم میں وہی اسپرٹ نظر آرہی ہے، حالات بھی پہلے سے زیادہ مختلف نہیں ہے۔

پاکستان کی موجودہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی کمی ہے، قومی ٹیم کو کبھی بھی انڈر اسٹیمیٹ نہ کریں۔واضح رہے کہ 2009ء کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہد آفریدی نے سیمی فائنل اور فائنل میں آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزیدپڑھیں: پاکستان کے حق میں بولنے پر غیر ملکی کرکٹرز کا مشکور ہوں، شاہد آفریدی

سابق کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، قومی ٹیم کسی کے لیے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا فارمیٹ ہمیں سوٹ کرتا ہے، ہم ٹی ٹوئنٹی میں ہر ٹیم کے خلاف کامیاب رہے۔

Related Posts