پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کے انتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی، شہبازشریف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف
اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر نیا دن پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔

پارلیمنٹ میں قائد حزبِ اختلاف شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ ہر نیا دن حکومت کی نااہلی کا ثبوت پیش کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت قومی معاملات کے ا نتظامی امورمیں بھی نااہل ثابت ہوئی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی بدترین معیشت، ناقص حکمرانی، روپے کی قدر میں کمی اور عدم استحکام حکومت کی نااہلی کی واضح مثالیں ہیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز مقدمات سے بچنے کیلئے ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، زرتاج گل، ملیکہ بخاری

جبکہ دوسری جانب مریم نواز نے بھی حکومت پر تنقید کی اور کہا کہ عمران خان آئینی وزیر اعظم نہیں، ان کا اصول اور جمہوریت سے کوئی واسطہ نہیں، ان کی حکومت جادو ٹونے سے چل رہی ہے۔

Related Posts