وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ
وفاقی حکومت کا اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعے کے روز ملک گیر احتجاج کی ہدایت کی ہے۔ ملک گیر احتجاج کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں اور ترجمانوں کے اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں، کسی سے ذاتی مسئلہ نہیں، قومی دولت لوٹنے والوں کو نہیں چھوڑا جا سکتا، قانون کی حکمرانی کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مہنگائی میں کمی کے لیے ہر ممکن انتظامی اور پالیسی فیصلے کررہی ہے، مثبت معاشی اعشاریوں کے فائدہ براہ راست عوام کو ملنا چاہیے، آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف اور ترقیاتی منصوبوں پر توجہ دی جائے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری 25 سالہ سیاسی جدوجہد انصاف اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد ہے، احتساب کا عمل اور قانون کی حکمرانی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

اجلاس کے دوران معاشی ٹیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کورونا کی وباء کے باوجود ہمارے معاشی مثبت ہیں، برآمدات اور ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اس وقت مہنگائی پوری دنیا کا مسئلہ ہے، جبکہ پاکستان میں مہنگائی دیگر ممالک کی نسبت کم ہے، خطے میں سب سے کم پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پاکستان میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج 1948 سے نہتے فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، شہباز شریف

Related Posts