ملک کا آئین سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیتا ہے،صدر مملکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا،صدر مملکت
جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا،صدر مملکت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک کا آئین سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دیتا ہے، اس سلسلے میں ایک آسان آن لائن طریقہ کار کے ذریعے اگلے عام انتخابات کے لیے پولنگ میں ان کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ تارکین وطن کا قومی معیشت میں اہم کردار ہے، انہیں ان کے حق رائے دہی سے محروم کرنا ان کے ساتھ بڑا امتیازی سلوک ہوسکتا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) شفاف طریقے سے ووٹرز لسٹوں کی تیاری کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پوسٹل بیلٹ اور سفارت خانوں میں عملی پولنگ کے ذریعے ووٹ دینے کے حوالے سے پیچیدگیاں ہیں، انٹرنیٹ ووٹنگ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ووٹ ڈالنے کا سب سے آسان اور قابل عمل طریقہ ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کے لیے نئی ٹیکنالوجیز کو اپنانا چاہئے۔آن لائن ووٹنگ کی تفصیلات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ حکومت مستقبل قریب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے 5-6 دنوں کے لیے رجسٹریشن ونڈو کھول دے گی۔

انہوں نے کہا کہ اندراج کے بعد نادرا کی ووٹر لسٹ میں شامل ہونے پر ملک کی مقامی فہرستوں میں دوہری شہریت رکھنے والوں کا نام گرے آؤٹ ہو جائے گا، علاوہ ازیں اسمارٹ فونز کے ذریعے ووٹنگ میں رازداری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے ایک کوڈ موصول ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر شفافیت کے خدشے پر قابو پانے کے لیے ڈالے گئے ووٹوں کے الگورتھم کو ملایا جائے گا۔ ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ انہوں نے ایک آڈٹ سسٹم لگانے کی تجویز دی تھی جس کے لیے پاس ورڈز چیف الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان دونوں کو دی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایک موثر آڈٹ سسٹم آن لائن ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کو روک سکتا ہے۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ووٹنگ کے عمل کو آسان بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ اپنے علم اور مہارت کو ملک میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ شیئر کریں تاکہ انہیں دنیا میں سبقت حاصل کرنے میں مدد ملے۔

مزید پڑھیں: ملک کو چلانے کیلئے پیسہ نہیں مجبوراً قرض لینا پڑتا ہے: وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے خطاب میں کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے حقوق کے لیے صدر اور وزیر اعظم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

Related Posts