طارق روڈ پر مسلح ملزمان کال سینٹر سے 20لاکھ روپے اور اسلحہ چھین کر فرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح مزید اضافہ، 24ہزار سے زائد موبائل چھن گئے
کراچی میں ایک سال کے دوران جرائم کی شرح مزید اضافہ، 24ہزار سے زائد موبائل چھن گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: طارق روڈ پر گھر کی دہلیز پر کال سینٹر کے مالک سے مسلح ملزمان 20لاکھ روپے نقد اور لائسنس یافتہ پستول لیکر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق فیرز آباد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹوموٹرسائیکل سوار دو نامعلوم ملزمان کار سوار شہری طارق سے بیس لاکھ روپے چھین کر باآسانی فرارہوگئے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کرلی جس میں دیکھا جاسکتا ہے،ایک ملزم جس نے شلوار قمیض چہرے پر ماسک لگایا ہوا تھا اس کا دوسراساتھی پینٹ شرٹ اور ہیلمٹ لگایا ہوا تھا جنہوں نے باآسانی ڈکیتی کی کامیاب واردات کی اور فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اورنگزیب خٹک نے بتایا طارق کال سینٹر کے مالک ہے جس نے ڈیفنس میں ایک بینک سے بیس لاکھ روپے رقم نکلوائی تھی انھوں نے بتایا کہ ملزمان کو علم تھا کہ طارق کے پاس پستول بھی ہے وہ بھی ملزمان ساتھ لیکر فرار ہوئے۔

پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان طارق کا بینک سے تعاب کررہے تھے جو ڈیفنس سے طارق روڈ تعاقب کرتے ہوئے اور گھر کے سامنے طارق لوٹ لیا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Posts