شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پا گیا
شاداب خان کا انگلش کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

قومی کرکٹر شاداب خان کا انگلش کرکٹ کاؤنٹی سسیکس سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

شاداب خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، اب ا ن کا ٹی ٹوئنٹی ویٹیلیٹی بلاسٹ کے مکمل سیزن کے لیے انگلش کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے۔

سسیکس کاؤنٹی کے بولنگ کوچ جیمز کرٹلی نے اس حوالے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب خان کی وجہ سے ہمارے مڈل آرڈر کے تجربے میں اضافہ ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شاداب خان پوری دنیا میں کھیلتے ہیں وہ ہر موقع پر کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں، ان کی موجودگی سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

شاداب خان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انگلینڈ میں کھیلنا اچھا لگتا ہے، علم ہے کہ مشتاق احمد سسیکس میں لیجنڈ ہیں، اب ان کی طرح یہاں کھیلنا میرے لیے اعزاز ہے۔

مزید پڑھیں:کرکٹ کی بہتری کیلئے پی سی بی کا شعیب اختر کی خدمات حاصل کرنے پر غور، اہم ذمہ داری ملنے کا امکان

انہوں نے مزید کہا کہ سسیکس کی ایک قابل فخر تاریخ ہے، مجھے امید ہے کہ میری وجہ سے ٹیم بلاسٹ کے اس سیزن میں اچھی پر فارمنس دیگی۔

Related Posts