سپریم کورٹ نے خالد عراقی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر شپ پر بحال کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ نے خالد عراقی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر شپ پر بحال کردیا
سپریم کورٹ نے خالد عراقی کو جامعہ کراچی کے وائس چانسلر شپ پر بحال کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : سپریم کورٹ نے جامعہ کراچی کے سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی درخواست پر انہیں دوبارہ قائم مقام وائس چانسلر شپ پر بحال کر دیا، خالد عراقی نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہوا تھا، جس پر مختصر فیصلہ دیا گیا ہے۔

معلوم رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر مونس احمر و ڈاکٹر احمد قادری کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا جس میں جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر (خالد عراقی) کو ایک ماہ میں ہٹانے اور سینئر موسٹ کو قائم مقام وعبوری وائس چانسلر تعینات کرنے کا حکم دیا تھا اور دو ماہ میں مستقل VC کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: واپڈا کا جونیئر کلرک میر پور خاص بورڈ میں گریڈ 19 کا سیکرٹری بن گیا

جس کے بعد حکومت سندھ نے جامعہ کراچی کی سینئر پروفیسر ڈاکٹر ناصرہ خاتون کو قائم مقام و عبوری وائس چانسلر تعینات کردیا تھا اور تلاش کمیٹی برائے وائس چانسلر نے ڈاکٹر طارق رفیق کی سربراہی میں جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کیلئے پرانے اشتہار پر کام کرنا شروع کردیا تھا جس میں حتمی امیدواروں کے انٹرویو آئندہ ہفتے کیے جانے کے امکانات ہیں جس کے بعد سرچ کمیٹی نام فائنل کرکے متعلقہ اتھارٹی کو بھیج دے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی و تصدیقی حکم نامہ ملنے کے بعد ہی متعلقہ اتھارٹی کی جانب سے اس پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔

Related Posts