سنی لیونی نے ڈینئل ویبر سے شادی کے راز سے 10 سال بعد پردہ اٹھادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sunny Leone reveals why she married Daniel Weber

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی : بھارت کی بولڈ اداکارہ سنی لیونی نے پہلی مرتبہ ڈانس سے متاثر ہو کرڈینئل ویبر سے شادی کرنے کا اعتراف کرلیا۔

ایک انٹرویو میں سنی لیونی سے شوہر کے بارے میں سوال کیا گیا کہ انہوں نے ڈینئل سے ہی شادی کیوں کی؟۔اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ڈینئل ایک بہت اچھے ڈانسر ہیں اور ڈانس میں مہارت رکھتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ناصرف ڈینئل سے محبت کرتی ہوں بلکہ ان کی ڈانس میں مہارت سے بھی مجھے پیار ہے اور شاید ڈینئل سے شادی کی بہت سی وجوہات میں سے یہ ایک اہم وجہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ڈینئل کا ڈانس انہیں آس پاس کی ہر چیز بھلا دیتا ہے۔واضح رہے کہ سنی لیونی کی ڈینئل ویبر سے شادی کو 10برس مکمل ہوچکے ہیں، جوڑے کے تین بچے بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کے باوجود محنت کشوں کیلئے گھر بیٹھنا ممکن نہیں،سنی لیون

اس سے قبل بھارتی اداکارہ سنی لیون کا تھاکہ کورونا کی دوسری لہر نے نظام درہم برہم کردیا ہے اور اس دوران سیٹ پر کوئی عالمی وبا سے زیادہ متاثر ہوا ہے تو وہ دہاڑی دار طبقہ ہے۔

انہوں نے کورونا وبا سے متاثر ہونے والے مزدوروں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مزدور بغیر آمدنی چل نہیں سکتے۔

اداکار تو کام نہ ہونے پر کچھ عرصہ گزارا کرسکتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ تمام اسپاٹ و لائٹ بوائز، ٹیکنیشن، ہیئر اور میک اپ آرٹسٹ اسی زمرے میں آتے ہیں جنہیں وقت پر تنخواہ فراہم کرنی چاہیے کیونکہ ان لوگوں کا دارومدار کام کرنے والے اداکاروں پر ہوتا ہے۔

بھارتی اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جن کی بدولت یہ انڈسٹری یہاں تک پہنچی ہے اس کے باوجود بھی تنخواہ والے دن انہیں یکمشت رقم نہیں دی جاتی۔سنی لیون نے کہا کہ اداکار کچھ عرصے کے لیے گھر بیٹھنا برداشت کرسکتے ہیں لیکن محنت کشوں کے لیے یہ قابل عمل نہیں۔

Related Posts