نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر کیلئے ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی ہے۔
نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 2 روپے 6 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے-الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔
اضافی رقم ستمبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی، جس سے صارفین پر 33 ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
اسی طرح اپریل تا جون 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کا اطلاق ستمبر سے نومبر تک ہوگا۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر مزید 12 ارب 67 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا جبکہ اس کا اطلاق بھی کے-الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








