پہلے بیوی کو قتل کیا اور پھر تین بچوں کی جان لے لی! جانیں چنیوٹ کا دل دہلا دینے والا واقعہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

چنیوٹ میں جائیداد پر قبضہ کرنے کے ایک ہولناک تنازع نے ماں اور اس کے تین معصوم بچوں کی جان لے لی۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے کو سوگوار اور خوف زدہ کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ کی مدعیت میں 29 اور 30 اگست کی درمیانی شب مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں مقتولہ کے شوہر نواز اور اس کے نامعلوم ساتھیوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی کو بیدردی سے قتل کرنے کے بعد تینوں بچوں کو اغوا کرلیا تھا۔

بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے تھے کہ تفتیش کے دوران مقامی قبرستان کے قریب بچوں کی چادر دیکھ کر شک کی بنیاد پر کھدائی کی گئی جہاں سے تینوں مغوی بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان تاحال فرار ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب نے اندوہناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts