اسٹاک مارکیٹ میں 42 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار ی روز کے دوران مندی کی صورتحال رہی، کے ایس ای 100 انڈیکس 42 پوائنٹس کمی سے 51 ہزار27 پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

آج بازار میں 32 کروڑ شیئرز کے سودے 11 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ارب روپے کم ہوکر 7415 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب انڈس موٹر کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کمی کردی ہے، روپے کی قدر میں بہتری کے بعد ٹویوٹا برانڈ کے مختلف ماڈلز کی قیمت میں 13 لاکھ روپے تک کمی گئی۔

حکومت نے گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس ٹیرف بڑھادیا

کمپنی اعلامیے کے مطابق ٹویوٹا کرولا گاڑیوں کی قیمت میں 2 لاکھ سے ڈھائی لاکھ روپے تک کی کمی کی گئی، ٹویوٹا یارس کی قیمت ایک لاکھ سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے تک کم کردی گئی ہیں۔