اسٹاک مارکیٹ میں 74 پوائنٹس کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 74 پوائنٹس کی کمی
اسٹاک مارکیٹ میں 74 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری روز (پیر)کے دوران ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران کاروبار کے اختتام پر مارکیٹ 74 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 75 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ دوسرے کاروباری روز بھی جاری رہا، امریکی کرنسی 53 پیسے کمی کے بعد 238 روپے 84 پیسے پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ جولائی میں ملکی درامدات میں 35 فیصد کمی، جبکہ آئی ایم ایف سے قرض ملنے کی راہ ہموار ہونے اور وزیر خزانہ کے ڈیفالٹ سے متعلق اہم بیان کے سبب ڈالر کی طلب میں کمی دیکھنے میں آئی۔

Related Posts