اسٹیٹ بینک کی فارن کرنسی اکاؤنٹ فریز کرنے کی افواہوں کی تردید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹیٹ بینک کی فارن کرنسی اکاؤنٹ فریز کرنے کی افواہوں کی تردید
اسٹیٹ بینک کی فارن کرنسی اکاؤنٹ فریز کرنے کی افواہوں کی تردید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک نے فارن کرنسی اکاؤنٹ فریز کرنے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، سیفٹی ڈپازٹ لاکرز اور دیگر تمام اکاؤنٹ ہولڈرز محفوظ ہیں، پابندی یا فریز کرنے کی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کی ایک مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا  کہ سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ حکومت یا اسٹیٹ بینک فارن کرنسی اکاؤنٹس، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور سیفٹی سے رقم نکلوانے پر پابندی لگانے یا اسے منجمد کرنے پر غور کر رہی ہے۔ایسی افواہیں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ 

مشسترکہ پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ ایسی تجویز پر نہ تو کبھی ماضی میں غور کیا گیا اور نہ ہی حال میں غور کیا جارہا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سمیت غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹ قانونی طور پر فارن کرنسی اکاؤنٹ پروٹیکشن آرڈیننس 2001 کے تحت قانونی طور پر محفوظ ہیں۔  حکومت اور اسٹیٹ بینک تمام تر اثاثوں کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔ 

پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک ملک میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ حکومت کے حالیہ مشکل فیصلے جن میں پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی میں کمی شامل ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے تک پہنچنے، قسط کے اجراء اور دوست ممالک سے مالی امداد کی راہ ہموار کرے گی۔

کہا گیا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ اقدامات اشیاء کی عالمی قیمتوں میں اضافے اور سیاسی تناؤ کی وجہ سے درپیش عارضی تناؤ کو دور کریں گے اور معیشت میں غیر یقینی صورتحال کو ختم کریں گے۔ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی گئی مشترکہ وضاحت کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہیں دم توڑ گئیں۔

Related Posts