فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش، شاہ رخ خان کی فیملی کے ہمراہ شرکت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اہلخانہ کیلئے تنازعات کا شکار فلم ’پٹھان‘ کی خصوصی نمائش کی تقریب کا اہتمام کیا۔

فلم ’پٹھان‘ کی ریلیز سے قبل ممبئی میں فلم کی خصوصی نمائش کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں شاہ رخ خان نے اپنی پوری فیملی کے ہمراہ شرکت کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @varindertchawla

فلم کی اسکریننگ یش راج اسٹوڈیوز میں کی گئی، جس میں گوری خان، سہانا خان، آریان خان اور شاہ رخ خان کی بہن شہناز خان بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ فلم 25 جنوری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی، سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں آشوتوش رانا اور ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

حال ہی میں فلم کے ٹریلر کو دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر چلایا گیا تھا جسے دیکھنے کیلئے شاہ رخ خان بھی موجود تھے۔

Related Posts