پی ٹی اے کی طرف سے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت متعارف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوورسیز پاکستانی ٹیکس ادا کیے بغیر 4 ماہ تک اپنا فون موبائل بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کر استعمال کرسکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان آنے والے اورسیز پاکستانی اور غیر ملکی شہری ہر مرتبہ واپسی کے بعد 120 دنوں کے لیے اپنا ذاتی موبائل فون بغیر کسی ٹیکس یا ڈیوٹی کے رجسٹرڈ کر وا کے استعمال کرسکتے ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز نے اپنے استعمال کی 2گاڑیاں واپس کردیں

رواں سال مارچ میں ہی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں اورغیرملکی شہریوں کو چار ماہ تک موبائل فون بغیر ٹیکس یا ڈیوٹی کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

پاکستانی شہری پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر وزٹ کرکے اپنا موبائل فون رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔

ایف بی آر اعلامیے کے مطابق موبائل فون کو بلاک کرنے سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے خدشات دور کردیے ہیں۔

ایف بی آر اور پی ٹی اے نے ایف آئی اے اور موبائل فون آپریٹر کے اشتراک سے عارضی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کرایا ہے۔

مذکورہ نظام اُن اوورسیز پاکستانیوں اور غیرملکی شہریوں کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنا موبائل فون پاکستان میں نہیں رکھنا چاہتے اور ان پر صرف ایک موبائل فون کا اطلاق ہوگا۔

Related Posts