آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبریں زیر گردش، وزیر اعظم نے تردید کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبریں زیر گردش، وزیر اعظم نے تردید کردی
آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبریں زیر گردش، وزیر اعظم نے تردید کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باوجوہ کو برطرف کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کردی۔

انتہائی با خبر ذرائع نے بھی آرمی چیف کو برطرف کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق خود وزیراعظم عمران خان نے بھی سپہ سالار کو برطرف کرنے کی تردید کی ہے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پرجھوٹی خبریں زیر گردش ہیں کہ وزیراعظم کی جانب سے آرمی چیف کو برطرف کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات:

دوسری جانب ملک میں سیاسی درجہ حرارت اپنے عروج پر پہنچ گیا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے رات 10 بجے عدالت لگانے کا حکم جاری کیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے رات 10 بجے عدالت کھولنے کا حکم دے دیا

با خبر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے دفاتر بھی فوری کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو گرفتار کیا جائے، مریم نواز کا مطالبہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے 10 بجے سے جاری ہے لیکن اب تک اسپیکر کی جانب سے قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع نہیں کیا گیا اور اب ساڑھے 9 بجے تک کا وقفہ کیا گیا تھا۔

Related Posts