والدہ کے مطابق آنجہانی پورن اسٹار اکثر بہت زیادہ شراب پیتی تھی اور خودکشی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی۔
بالغ فلموں کی اداکارہ صوفیہ لیون یکم مارچ کو نیو میکسیکو میں اپنے گھر میں مردہ پائی گئی تھیں، تقریباً چھ ماہ بعد البوکرک پولیس نے ان کی موت کی وجہ حادثاتی طور پر زیادہ مقدار میں نشے کی تصدیق کی ہے۔
پولیس افسران نے صوفیہ لیون کی لاش کو دریافت کرنے پر اس کی موت کو “مشتبہ” اور “منفرد” قراد دیا تھا،صوفیہ کی والدہ نے پولیس کو اس بات کی تصدیق کی کہ آنجہانی پورن اسٹار اکثر بہت زیادہ شراب پیتی تھی اور خودکشی کے بارے میں سوچتی رہتی تھی۔صوفیہ پر جسمانی تشدد کے کوئی آثار نہیں ملے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ حادثاتی موت کی وجہ کون سا نشہ تھا۔
26 سالہ نوجوان بریزرز، ریئلٹی کنگز اور ایول اینجل جیسے نامور فحش اسٹوڈیوز کی خصوصیات کی بدولت اپنے شعبے میں مشہور تھی۔ انہوں نے 150 سے زائد فلموں میں بھی اداکاری کی۔
صوفیہ لیون کے انتقال کے بعد ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ “صوفیہ کے اچانک انتقال نے اس کے خاندان اور دوستوں کو تباہ کر دیا ہے اور صدمے میں صوفیہ کے لیے غمگین خاندان کو مالی بوجھ کا بھی سامنا ہے جس کے لیے وہ تیار نہیں تھے۔
صوفیہ لیون کی موت کے بعد آن لائن عطیات کی مہم بھی شروع کی گئی تھی جس میں لوگوں نے 14 ہزار ڈالر سے زائد رقم عطیہ کی تھی۔
واضح رہے کہ فحش فلموں کے فنکار اکثر بہت زیادہ نشہ اور دیگر سماجی مسائل کی وجہ سے شدید ڈپریشن کا شکار رہتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت زیادہ نشے کا سہارا لیتے ہیں۔ صوفیہ لیون بھی نشے کی زیادتی کی وجہ سے موت کا شکار ہوئی تھیں۔